ویڈیو: دوسری شادی کی رات بیٹے کا دروازہ کھول دینا فیروز خان کو بھاری پڑ گیا
حال ہی میں پاکستانی شوبز سے تعلق رکھنے والے اداکار فیروز خان، دعا نامی لڑکی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔
وہیں اب اداکار کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس کی وجہ سے فیروز خان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی سال 2018 میں علیزے سلطان کے ساتھ ہوئی، دونوں کے گھر 2019 میں بیٹے سلطان پھر فروری 2022 میں بیٹی فاطمہ کی پیدائش ہوئی تھی۔
تاہم ستمبر 2022 میں جوڑے کے درمیان طلاق ہوئی جس کے بعد سے لے کر اب تک متعدد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فیروز خان پر تنقید کی جاتی ہے، جبکہ ان کی سابقہ اہلیہ علیزے کو بہت سے لوگوں کی حمایت حاصل ہے۔
وہیں اب حالیہ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی کے بعد جب فیروز خان اپنی دلہن کو گھر لائے تب ان کے بیٹے نے انہیں ویلکم کرتے ہوئے کمرے کا دروازہ کھولا، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد فیروز خان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اداکار کے بیٹے سلطان نے اپنے والد اور دعا کے کمرے میں جانے کے لیے دروازہ کھولا جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے آڑے ہاتھوں لیا گیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ بچے کو کچھ معلوم نہیں کہ وہ کیا کرنے جا رہا ہے، اسے اس کی والدہ کے ساتھ ہی رہنے دیا جائے۔
متعدد سوشل میڈیا صارفین نے جہاں انہیں تنقید کا نشانہ بنایا وہیں بہت سے لوگوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
Comments are closed on this story.