Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

کیا شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں بری ہوسکیں گے ؟

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کی سزا معطل کرکے بری کرنے کا حکم دیا
شائع 03 جون 2024 05:56pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کیا سائفر کیس میں بری ہوسکتے ہیں ؟ اس حوالے سے جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خارجہ کی اڈیالہ جیل سے رہائی ممکن نہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی سزا معطل کرکے انھیں بری کرنے کا حکم دیا ہے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کیخلاف لاہور میں درج 9 مئی کے 8 کیسز کی تفتیش جاری ہے۔

اس لئے جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی رہائی ممکن نہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ پی ٹی آئی وائس چیئرمین لاہور میں درج 9 مئی کے کیسز میں پہلے سے گرفتار ہیں، لاہور پولیس نے سابق وزیر خارجہ پر گرفتاری 25 مئی کو اڈیالہ جیل میں ڈالی تھی۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ لاہور کی جے آئی ٹی کی پانچ رکنی تفتیشی ٹیم 25مئی کو اڈیالہ جیل گئی تھی، 9 مئی کے 8 کیسز میں گرفتاری کے بعد شاہ محمود قریشی کا لاہور کی عدالت سے جسمانی ریمانڈ بھی منظور ہوا تھا۔

Shah Mehmood Qureshi

MAY 9 RIOTS

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)