Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

’پنجاب اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ 12جون پیش کیا جائے گا‘

پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ ٹیکس فری ہوگا، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن
شائع 03 جون 2024 04:20pm

پنجاب حکومت نے 12جون کو آئندہ مالی سال کا بجٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن کہتے ہیں وفاقی حکومت کا بجٹ11جون کو آرہا ہے ہم 12جون کو پیش کریں گے، اگر وفاق نے 12 جون کو بجٹ پیش کیا تو ہم 14جون کو پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ ٹیکس فری ہوگا، 14اگست کو کسان کارڈ کاافتتاح ہوگا، کسانوں کےلئے 400 ارب روپے کا پیکج دیا جائے گا، پبلک ٹرانسپورٹ کےلئے غیر ملکی کمپنیوں سے بات چیت چل رہی ہے۔

punjab budget

Budget 2024 25