Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چاہت فتح علی کا ’شادیوں کی پیشکش اور ناکام عشق‘ پر کھل کر اظہار خیال

تمام خواتین تعلیم یافتہ اور خوبصورت ہیں
اپ ڈیٹ 03 جون 2024 04:59pm

اس وقت سوشل میڈیا پر گلوکارچاہت فتح علی خان کا ایک پوسٹ کوڈ کلپ وائرل ہورہا ہے، جس میں انہوں نے اپنے ناکام عشقوں اور شادی کی آفرز پر گفتگو کی ہے۔

شادی محبت اور پرپوزل کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ، مجھے اب تک 7 مرتبہ عشق ہوچکا ہے ، لیکن میں چونکہ اس وقت اتنا مشہور نہیں تھا اس لیے ان خواتین نے میری پیشکشوں کو ٹھکرا دیا تھا۔

چاہت فتح علی خان ”بدو بدی“ بین الاقوامی سطح پر وائرل

اب جب میں مشہور ہوچکا ہوں تو ان میں سے چند خواتین کے مجھے فون بھی آچکے ہیں ،مگر اب مجھے کوئی خاص جذبہ نہیں رہا ہے۔ اس لیے میں نے اس کا مثبت جواب نہیں دیا۔

پروپوزل کے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ، مجھے مختلف لائیو شو پرفارمنس کے دوران 28 خواتین شادی کی پیشکش کر چکی ہیں، لیکن میں ان خواتین سے معذرت کرنا چاہوں گا کیوں کہ میں پہلے سے شادی شدہ ہوں ، تاہم یہ میری خوش قسمتی ہے اور میں ان کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔

چاہت فتح علی خان سے ’شکست‘ کے بعد علی ظفر کا طنز

چاہت فتح علی خان کے مطابق یہ تمام کی تمام خواتیں تعلیم یافتہ اور خوبصورت ہیں اور ان کی دیوانگی کا یہ عالم ہے کہ ان کے لائیو آنے پر وہ اپنے بیڈ سے نہیں ہٹتیں ہیں۔

Celebrities

singer

social media

lifestyle