Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

عمر کوٹ میں پرچہ آؤٹ: بوٹی مافیا کے خلاف چیئرمین بورڈ کا جوابی وار

میرپورخاص اور عمرکوٹ میں نقل مافیا نے تعلیم دشمنی میں تمام سرحدیں پار کردیں
شائع 03 جون 2024 03:30pm

میرپور خاص اور عمرکوٹ میں بارہویں جماعت کا انگلش کا پرچہ وقت سے پہلے آوٹ ہوگیا، تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے چیئرمین نے بھی بوٹی مافیا کو لگام ڈالنے کے لیے پرچہ ملتوی کردیا گیا۔

میرپورخاص اور عمرکوٹ میں نقل مافیا نے تعلیم دشمنی میں تمام سرحدیں پار کردیں، امتحانات کے پرچے وقت سے پہلے واٹس اپ پرآوٹ کرنا مشغلہ بن گیا۔

نقل کی روک تھام کے لیے بنائی گئی ویجیلینس ٹیمیں اور چیئرمین بورڈ کنٹرولر امتحانات بے بس ہوگئے۔

بارہویں جماعت کا انگلش کا پرچہ وقت سے پہلے آوٹ ہوا تو چیئرمین تعلیمی بورڈ نے بھی بوٹی مافیا کو لگام ڈالنے کے لیے پرچہ ملتوی کردیا گیا۔

کنٹرولر تعلیمی بورڈ میرپورخاص انورعلیم خانزادہ کا کہنا ہے کہ نقل مافیا کے خلاف سائبر کرائم میں رپورٹ کرکے اسکے سدباب کی کوشش کی جائے گی۔

تعلیم اور طلبا کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے نقل مافیا کے خلاف سخت قانون سازی کی ضرورت ہے۔

Mirpur Khas

Umar Kot

intermediate exams

PAPERS LEAKED

Paper Out