Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہداد کوٹ میں کرنٹ لگنے سے 2 معصوم بھائی جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں 4 سالہ علی اور 2 سالہ اشفاق شامل ہیں
اپ ڈیٹ 03 جون 2024 11:58pm

سندھ کے شہر شہداد کوٹ کے ہیرآباد محلہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 2 معصوم بھائی جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 4 سالہ علی اور 2 سالہ اشفاق شامل ہیں۔

بچوں کے والد نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ گھر کی دیوار میں لگی ہوئی لوہے کی راڈ میں کرنٹ آنے کی وجہ سے واقعہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں :

کوئٹہ میں کوئلہ کان میں گیس لیکج سے 11 افراد جاں بحق

ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی کارروائی، لیہ میں زیادتی کا ملزم گرفتار

واقعے کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا اور شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی۔

sindh

shahdadkot

Electric current