Aaj News

جمعرات, اکتوبر 24, 2024  
21 Rabi Al-Akhar 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا

ترانہ پاکستانی شائقین کے جذبے کو مد نظر رکھ کر ترتیب دیا گیا ہے
شائع 03 جون 2024 03:14pm

ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز ہو چکا ہے۔ اور تمام ٹیمیں اس اعزاز کو حاصل کرنے کے لئے میدان میں آچکی ہیں۔

ورلڈ کپ کے لیے کرکٹ کی دنیا کے تمام بڑے نام جمع ہو چکے ہیں۔ پاکستان کرکٹ کھیلنے والے دنیا کے سب سے بڑےممالک میں سے ایک ہے اور پاکستانی اس ٹرافی کو اٹھانے کا منظر دیکھنے کے منتظر ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیےخصوصی ترانہ ”ساڈی واری اوئے“ جاری کر دیا ہے۔ ترانہ عارف لوہار، علی عظمت اور نہال نسیم نے گایا ہے۔ ترانہ پاکستانی شائقین کے جذبے کو مد نظر رکھ کر ترتیب دیا گیا ہے، جو ہر وقت پاکستانی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ تاکہ وہ بھی اس جیت کا جشن منائیں۔

یہ ترانہ توانائی اور جوش سے بھر پور ہے اور امکان ہے کہ لوگوں کو ورلڈ کپ کے لئے پرجوش بنائے گا۔

entertainment

lifestyle