Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکہ میں ٹی 20 وارم اپ میچ کے دوران بھارتی آپے سے باہر ہو گیا

مداح کو امریکی پولیس نے گرفتار کر لیا
شائع 03 جون 2024 03:04pm
تصاویر بذریعہ: یوٹیوب/ اسکری گریب
تصاویر بذریعہ: یوٹیوب/ اسکری گریب

کرکٹ کا عالمی میلہ جہاں امریکہ میں سجا ہوا ہے وہیں اب بھارتی عالمی طور پر شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں۔

حال ہی میں بھارت اور بنگلادیش کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کا وارم اپ میچ جاری تھا کہ اسی دوران کچھ ایسا ہوا کہ سیکیورٹی اہلکار بھی چوکنا ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز نیویارک کے ناساؤ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈئیم میں یہ واقعہ پیش آیا ہے جہاں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی کھلاڑی سے منچلا آکر لپٹ گیا ہے، مبینہ طور پر بھارتی معلوم ہونے والا روہت شرما کا مداح تھا، جس نے کھلاڑی سے ملنے کے لیے سیکیورٹی حصار کو توڑا۔

ٹی 20 ورلڈکپ کا پہلا سپر اوور: نمیبیا نے عمان کو شکست دے دی

دوسری اننگ کے دوران بھارتی ٹیم فیلڈنگ کر رہی تھی کہ اسی دوران مداح سیکیورٹی حصار کو توڑتا ہوا کھلاڑی تک جا پہنچا۔

تاہم امریکی پولیس نے مداح کو فوری پکڑ لیا اور اسے قانونی کاروائی کے لیے بھی پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا ہے۔

india

America

Bangladesh

t20 world cup 2024

warmup match