Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

نیپرا نے بلوں میں قسطوں کی سہولت محدود کر دی

نیپرا نے کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کردی
اپ ڈیٹ 05 جون 2024 07:17pm

بھاری بجلی بل ادا کرنے والے صارفین پر نیپرا نے ایک اور وار کیا ہے۔ نیپرا نے کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کردی جس کے بعد صارفین بجلی بلوں کی قسط وار ادائیگی کے ریلیف سے محروم ہوگئے.

ترجمان لیسکو کے مطابق صارفین بجلی بلوں کی قسط وارادائیگی کےریلیف سےمحروم کردیا، نیپرا نے بلوں کی قسط کرانے کی سہولت محدود کردی، بجلی صارفین اب سال میں ایک دفعہ بجلی بل کی قسط کراسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق نیپرا نے کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کردیں، تمام بجلی کمپنیوں کو احکامات جاری کردئیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں :

اگلے تین مہینےبجلی کے بھاری بل بھرنے کیلئے تیار ہوجائیں، نیپرا نے فیصلہ جاری کردیا

وزیراعظم کی بجلی کے 200 یونٹس استعمال کرنیوالوں سے متعلق اہم ہدایت

لیسکو کے مطابق صارفین مالی سال میں صرف 1مرتبہ اقساط کی سہولت حاصل کرسکیں گے، بل کی پہلی قسط جمع کرانے پر ایل پی ایس چارج نہیں کیا جائےگا ۔ باقی ماندہ اقساط پر ایل پی ایس چارج کیا جائے گا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بل کی تاریخ میں توسیع کی درخواست مقررہ تاریخ کے اندر دی جائے گی، اقساط تا مقررہ تاریخ کی توسیع کی صورت میں کمپیوٹرائزڈ بل جاری کیا جائے گا۔

nepra

electricity

K Electric

HEARING IN NEPRA