Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

واٹس ایپ نے 70 لاکھ بھارتی صارفین کے اکاؤنٹ بند کردیئے، مزید کو نکالنے کی دھمکی

واٹس ایپ نے بھارت کو عندیہ دے دیا گیا ہے
شائع 03 جون 2024 02:00pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

بھارت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم واٹس ایپ نے بھارتیوں کے خلاف اقدامات کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ واٹس ایپ نے دھمکی بھی دے ڈالی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے پالیسی کی خلاف ورزی پر اپریل 2024 میں 71 لاکھ بھارتی اکاؤنٹس کو بند کر دیا ہے۔

میٹا کے پلیٹ فارم واٹس ایپ کی جانب سے بھارت میں ہر ماہ لاکھوں اکاونٹس بند کیے جانے کا انکشاف بھی ہوا ہے، جبکہ اپریل کے مہینے میں 71 لاکھ اکاؤنٹس بند کر دیے گئے ہیں۔

جبکہ یہ اکاؤنٹس بند ہونے کی بڑی وجہ اسکیمنگ اور اکاؤنٹس کی جانب سے پالیسیز کی خلاف ورزی شامل ہے۔

ساتھ ہی واٹس ایپ کی جانب سے اس بات کا بھی عندیہ دیا گیا ہے کہ پالیسیز کی خلاف ورزی پر مزید اکاؤنٹس بھی بند کیے جائیں گے۔

واٹس ایپ نے بھارت میں سروسز بند کرنے کی دھمکی دے دی

ذرائع کے مطابق 71 لاکھ میں 13 لاکھ ایسے بھی اکاؤنٹس تھے جنہیں شکایت موصول ہونے سے قبل ہی واٹس ایپ نے بند کر دیا۔

جبکہ واٹس ایپ کی جانب سے مشکوک اکاؤنٹس کی پہچان کے لیے جدید مشین لرننگ اور ڈیٹا اینالاٹکس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے رواں سال اپریل کے مہینے میں مختلف وجوہات کی بنا پر واٹس ایپ کو 10 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئی تھیں، جن میں اکاؤنٹس کو رپورٹ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب واٹس ایپ اکاونٹس مختلف وجوہات کی بنا پر بند کر سکتا ہے، جن میں بڑی وجوہات میں پالیسی کی خلاف ورزی، قانونی خلاف ورزی اور صارفین کی جانب سےاکاونٹ رپورٹ کرنے جیسی وجوہات شامل ہیں۔

india

WhatsApp

Banned

warning

accounts