Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں انسداد پولیوٹیم پر حملہ، دہشتگرد ہلاک

لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے اہلکار زخمی، چمن میں ڈنڈے بردار مشتعل افراد نے ٹیم کی خواتین پر حملہ کیا
اپ ڈیٹ 03 جون 2024 02:16pm
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بلوچستان کے چمن اور خیبرپختونخوا کے لکی مروت میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ ہوا ہے۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں 5 دہشت گردوں نے موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکارپرحملہ کیا جس سے وہ زخمی ہوگیا جبکہ جوابی فائرنگ سےایک دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

خیال رہے کہ لکی مروت میں 3روزہ پولیو مہم کا پہلا دن ہے۔

چمن میں ڈنڈے بردارمشتعل افراد نے انسداد پولیوورکرز کی ٹیم پرحملہ کردی

ادھر چمن میں ڈنڈے بردارمشتعل افراد نے انسداد پولیوورکرز کی ٹیم پرحملہ کردیا اور پولیو ٹیموں کی حفاظت پر معمور اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی بھی کوشش کی۔**

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق انسداد پولیو کی ٹیمیں کلی محمدحسن، کلی میرالزئی اور کلی حاجی باقی میں مہم چلا رہی تھیں اس دوران مشتعل افراد نے ورکرزکو کام سے روکتے ہوئے یرغمال بنانےکی کوشش کی۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق کشیدگی کے باعث متاثرہ علاقوں میں پولیو مہم عارضی طور پربند کردی ہ