رانا ثنا اللہ نے اعتراف کیا پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانا لندن پلان کا حصہ تھا، عمر ایوب
پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا ہے کہ ’رانا ثناء اللہ نے اعتراف کیا کہ پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانا لندن پلان کا حصہ تھا۔
فیصل آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کا حالیہ انٹرویو سنیں جس میں انہوں نے پی ٹی آئی کے خلاف پلان کا اقرار کیا۔
علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ مجھ پرموٹرسائیکل اورایکسرےمشین کی چوری کاکیس ہے، ایک ہی وقت ایک ہی موٹرسائیکل پرپورے پنجاب میں گھومتارہا، پراسیکیوٹر خود بھی ہنستے ہیں کہتے ہیں ہم مجبور ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 25 مئی 2022 کو بانی پی ٹی آئی کا بندوبست کیا گیا تھا، بندوبست کرنے کا مطلب کسی کو ٹھکانے لگانا ہے، رانا ثناءاللہ نے کہا ہم نے اپنے کیسز ٹھکانے لگانے تھے، انہوں نے اعتراف کیا کہ ہم نے نواز شریف کواسی بنیاد پراعتماد میں لیا تھا۔
Comments are closed on this story.