ایبٹ آباد میں سوئمنگ پول میں جھلانگ لگانے والے نوجوان کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی
نوجوان نے کم گہرائی والے سوئمنگ پول میں موجود اونچے ڈاؤینگ بورڈ سے چھلانگ لگائی، جان کی بازی ہار گیا
خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں انتطامیہ کی غفلت کے باعث نوجوان جان کی بازی ہار گیا، نوجوان نے کم گہرائی والے سوئمنگ پول میں موجود اونچے ڈاؤینگ بورڈ سے چھلانگ لگائی۔
ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام ہرنو کے سوئمنگ پول میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں سوئمنگ پول میں چھلانگ لگانے والا نوجوان کم گہرائی کی وجہ سے تہہ سے جاٹکرایا۔
سیف الرحمان نامی نوجوان ریڑھ کی ہڈی ٹوٹنے سے قومے میں چلا گیا جبکہ زخمی نوجوان قومے کے دوران زندگی کی بازی ہار گیا۔
ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی جانب سے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث حادثہ رونما ہوا، کم گہرائی والے تالاب میں اونچا ڈائیونگ بورڈ بنایا گیا۔
دوسری جانب سوئمنگ پول انتظامیہ کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔
خیبر پختونخوا
Swimming Pool
abbotabad
مقبول ترین
Comments are closed on this story.