برطانوی وزیر اعظم کا جوتا وائرل، قیمت ہزاروں میں
برطانوی وزیراعظم رشی سونک جہاں نئے انتخابات کی تاریخ دے کر توجہ حاصل کر رہے ہیں، وہیں برطانوی میڈیا میں اپنے جوتوں کے باعث توجہ حاصل کر چکے ہیں۔
الیکشن مہم کے حوالے سے ان دنوں رشی سونک بھی نظر آ رہے ہیں، تاہم ان دنوں اپنے منفرد جوتوں کی بدولت وائرل ہیں۔
انتخابی ٹریل کے دوران رشی سونک کی جانب سے اڈیڈاس ساموا کا انتخاب کیا تھا، جس کی قیمت ڈیلی میل کی جانب سے شئیر کی گئی ہیں۔
اڈیڈاس ساموا کی موجودہ قیمت 75 یورو ہے جو کہ پاکستانی 22 ہزار 500 سے زائد بنتی ہے۔ برطانوی وزیر اعظم کی جانب سے سوشل میڈیا پر تصویر شئیر کی گئی تھی، جس میں وہ اڈیڈاس کے جوتے پہنے دکھائی دیے۔
تصویر بذریعہ: روئیٹرز
اس حوالے سے رشی سونک کا کہنا تھا کہ سورج باہر آ گیا ہے، سامباس بھی، اپنا مستقبل محفوظ بنائیں۔
تاہم ڈیلی میل کی جانب سے برطانوی وزیراعظم کی غلطی کو پکڑ لیا ہے، رشی سونک کی جانب سے پوسٹ میں کہنا تھا کہ انہوں نے سامباس نامی جوتے پہنے ہیں تاہم ڈیلی میل نے نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے سامباس نہیں بلکہ سامواس پہنے تھے۔
تصویر بذریعہ: روئیٹرز
واضح رہے اس سے قبل رشی سونک کو براؤن رنگ کے ٹمبر لینڈ بوٹس پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کی قیمت 150 یورو ہے، جو کہ پاکستانی 45 ہزار روپے سے زائد بنتی ہے۔
تصویر بذریعہ: این سی جے میڈیا
دوسری جانب رشی سونک کی ایک اور تصویر وائرل تھی، جس میں پھٹے ہوئے جوتے پہنے ہوئے تھے، 2022 میں وائرل ہونے والے تصویر ٹوری لیڈر شپ کی تقریر کے وقت کی ہے۔
چوری کرنے آیا ملزم اے سی میں نیند پوری کرتا رہا، پھر کیا ہوا؟
تصویر بذریعہ: بین کاؤتھرا/ ایل این پی
جبکہ کچھ ماہ قبل رشی سونک سفید رنگ کے جوتے پہنے ہوئے تھے جن کی قیمت 335 یورو تھی جو کہ پاکستانی تقریبا ایک لاکھ روپے تھی۔
جولائی 2022 میں بھی رشی سونک نے 500 یورو کے پراڈا جوتے پہنے ہوئے تھے، جو کہ پاکستانی 1 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد کی رقم بنتی ہے۔
رشی سونک اپنے جوتوں کے باعث سوشل میڈیا پر مزاق بھی بنے ہوئے ہیں اور تنقید کی زد میں بھی آ رہے ہیں۔
Comments are closed on this story.