Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پلوامہ میں بھارتی فوج کا آپریشن، 2 گھر جلا دیے

دو کشمیری کمانڈرز کو محصور کرنے کا دعویٰ
شائع 03 جون 2024 12:12pm

مقبوضہ کشمیر کے پلوامہ ضلع میں بھارتی فورسز نے خلاف آپریشن کے نام پر دو گھروں کو آگ لگا دی جبکہ بھارتی فورسز نے دو کشمیری کمانڈرز کو محصور کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے آپرشین نہامہ علاقے میں کیا اور تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا جس کے علاقے میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پلوامہ میں سیکورٹی فورسز اور علیحدگی پسندوں کے درمیان فائرنگ ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ لشکر طیبہ کی شاخ کے مزاحمتی کمانڈر ایک گھر میں محصور ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ کمانڈر رئیس احمد اور ریاض احمد ڈار جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے رہنے والے ہیں۔ دوسری بھارتی فورسز نے مبینہ آپریشن کے دوران 2 گھر جلا دیے۔

Indian occupied Kashmir

occupied Kashmir

Azad Kashmir Violence