Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

دُکی میں کوئلے کی کانوں پر مسلح افراد کا حملہ، 2 مزدور جاں بحق

مسلح افراد کا سول سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے
شائع 03 جون 2024 11:59am

بلوچستان کے ضلع دُکی میں ٹرائیبل کول مائنز ایریا پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

بلوچستان کے ضلع دکی کے ٹرائبل کول مائنز ایریا پر مسلح افراد نے حملہ کردیا، فائرنگ سے 2 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

دکی پولیس کے مطابق مسلح افراد کا سول سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں کریم اللہ دولت زئی اور نعیم ولد جلات خان قوم سلیمان خیل شامل ہیں، جن میں سے ایک کوئلے کی کان انجن ڈرائیور تھا۔

زخمی کی شناخت فضل الرحمان ولد عبد الغنی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ لاشیں اور زخمی کو سول اسپتال دکی منتقل کر دیا گیا۔

بلوچستان

coal mine

Dukki

COAL MINING

duki

Attack on Coal Mine

Tribal Coal Mines Area