Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

پی ٹی آئی کی مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے کیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ

سی ڈی اے نے ’تجاوزات کے نام پر‘ پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں قائم مرکزی دفتر سیل کردیا تھا جس کیخلاف پارٹی نے پٹیشن دائر کی تھی
شائع 03 جون 2024 11:13am

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے کیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ثمن رفعت امتیازنے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

خیال رہے کہ 24 مئی کو کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ’تجاوزات کے نام پر‘ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اسلام آباد میں قائم مرکزی دفتر سیل کردیا تھا جسے بانی پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اقدام کو شہباز شریف اور محسن نقوی کی انتقامی سیاست قرار دیا تھا۔

بعدازاں اسی معاملے پر سینیٹ میں اجلاس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے پی ٹی آئی کے سینٹرل آفس پر سی ڈی اے کی جانب سے کارروائی ’حکومتی ایما پر مبنی اقدام‘ قرار دے کر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جس کے جواب میں وفاقی وزیر قانون اعظم تارڑ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ سی ڈی اے نے از خود فیصلے کے تحت ’تجاوزات‘ کو ختم کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ پٹیشن فائل کرچکے، امید ہے کہ عدلیہ سے ہمیں ریلیف ملے گا۔