Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 800 کلو مردہ مرغیاں برآمد

کارروائی کے دوران مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی لاہور جڑانوالہ روڈ پر پکڑی گئی
اپ ڈیٹ 03 جون 2024 11:47am

شرقپورشریف میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیوں کی سپلائی ناکام بنا دی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی کے دوران مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی لاہور جڑانوالہ روڈ پر پکڑی گئی۔ گاڑی سے 800 کلو مردہ مرغیاں برآمد کرلی گئی جبکہ 3 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پکڑی گئی مردہ مرغیاں مارکیٹ میں فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کی جانی تھیں، مردہ مرغیاں موقع پر موجود افسران کی موجودگی میں تلف کر دی گئیں۔

punjab

punjab food authority

Dead Chickens

sharaqpur