Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنت مرزا بطور فلمی اداکارہ کیوں ناکام ہوئیں ، سید نور نے وجہ بتا دی

جنت میں ہیروئن بننے کی چاہ نہیں تھی
شائع 03 جون 2024 10:32am

حال ہی میں سید نور نے ایک فلم ”تیرے باجرے دی راکھی“ کی ہدایت کاری کی تھی، جس میں صائمہ نور اور جنت مرزا نے اداکاری کی تھی۔ یہ فلم بری طرح فلاپ ہوئی اور جنت مرزا ایک کامیاب فلمی اداکارہ نہ بن سکیں، جو ناظرین کو سینما کی طرف کھینچ سکیں۔

حال ہی میں سید نور نے ایک یوٹیوبرکو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ جنت مرزا بطور فلم اسٹار اپنی پہچان کیوں نہیں بنا سکیں۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، جنت بہت تعلیم یافتہ لڑکی ہے، اس کا تعلق ایک بہت ہی تعلیم یافتہ اور خوشحال گھرانے سے ہے۔ انہیں فلم اسٹار بننے کا شوق نہیں تھا، وہ جانتی تھیں کہ وہ ایک ماہر ٹک ٹاکر ہیں، یہی وجہ ہے کہ فلم کی ناکامی نے ان پر کوئی اثر نہیں ڈالا۔

اس کے علاوہ، میں نے اسے فلم میں لیا کیونکہ میرے اس کی فیملی کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور میں اسے پسند کرتا ہوں۔

ہم نے اسے نامناسب لباس پہننے یا بولڈ مناظر فلمانے پر مجبور نہیں کیا۔ ہم نے انہیں اس لیے سائن کیا تھا، کیونکہ ہم چاہتے تھے کہ ان کے فالوورزآئیں اور سنیما گھروں میں فلم دیکھیں۔ لیکن لوگ نہیں آئے۔

اس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، ایسا اس لیے ہوا کیونکہ عام طور پر لوگ ٹک ٹاک مفت میں دیکھتے ہیں۔ جنت پہلے ہی اپنی زندگی میں بہت سی کامیابیاں حاصل کر چکی ہیں، ان کے فالوورز ان سے مطمئن ہیں۔

ڈاکٹر عفان قیصر نے ماریہ بی سے معافی مانگ لی

سید نور ایک شاندار پاکستانی فلم ڈائریکٹر ہیں اور بنیادی طور پر نوے کی دہائی میں بیک ٹو بیک ہٹ فلمیں بنانے کے لئے مشہور ہیں۔ ان کی اب تک کی سب سے مقبول فلم ”چوڑیاں“ ہے۔ ان کی فلم ”مجاجن“ بھی بہت مقبول ہوئی تھی۔ انہوں نے کئی فلمی ستاروں کو متعارف کرایا جنہوں نے آگے چل کر فلم انڈسٹری پر راج کیا۔

سید نور کی شادی فلم اسٹار صائمہ سے ہوئی ہے۔ اس سے قبل ان کی شادی رخسانہ نور سے ہوئی تھی جن کا چند سال قبل انتقال ہو گیا تھا۔

Jannat Mirza

lifestyle

Pakistani celebrity

TIK TOK