Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

92 سالہ میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک رواں برس پانچویں شادی کرلی

روپرٹ مرڈوک نے اپنی 67 سالہ روسی گرل فرینڈ ایلینا زوکووا سے گزشتہ ماہ منگنی کی تھی
شائع 03 جون 2024 09:38am

92 سالہ میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک نے روس سے تعلق رکھنے والی اپنی گرل فرینڈ سے پانچویں شادی کرلی۔

روپرٹ مرڈوک نے گزشتہ ماہ روپرٹ مرڈوک نے اپنی 67 سالہ روسی گرل فرینڈ ایلینا زوکووا جو پیشے کے لحاظ سے مالیکیولر بائیولوجسٹ ہیں، سے منگنی کی تھی۔

شادی کی تقریب نیو انگلینڈ پیٹریاٹس یو ایس فٹبال ٹیم کے مالک رابرٹ کرافٹ اور نیوز کارپ کے چیف ایگزیکٹو رابرٹ تھامسن بطور مہمان شامل تھے۔

خیال رہے کہ روپرٹ مرڈوک کی ماڈل اور اداکار جیری ہال سے چوتھی شادی 2022 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ اس سے قبل ارب پتی روپرٹ مرڈوک نے چینی نژاد ٹیلی ویژن کی ایگزیکٹو وینڈی ڈینگ، سکاٹش آسٹریلوی صحافی اینا ٹورو اور آسٹریلوی فلائٹ اٹینڈنٹ پیٹریشیا بکر سے شادی کی تھی۔

زوکووا نے اس سے قبل ارب پتی توانائی کے سرمایہ کار اور روسی سیاست دان الیگزینڈر زوکوف سے شادی کی تھی۔

مرڈوک کی اثاثوں کی مالیت 14.5 ارب پاؤنڈز ہے اور ان کے چھ بچے ہیں۔ خیال رہے گذشتہ برس روپرٹ مرڈوک نے ’فاکس‘ اور ’نیوز کور‘ کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

روپرٹ مرڈوک نے اپنے کیریئر کا آغاز 1950 کی دہائی میں آسٹریلیا میں کیا تھا اور 1969 میں انھوں نے برطانیہ میں ’نیوز آف دی ورلڈ‘ اور ’دا سن‘ اخبار خرید لیے تھے۔

واضح رہے کہ مرڈوک برطانیہ میں دی سن اور دی ٹائمز اخبارات کے مالک ہیں جبکہ وہ امریکی نیوز کمپنی فاکس نیوز، نیویارک پوسٹ اور وال اسٹریٹ جرنل کے بھی مالک ہیں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ان کا کیریئر تنازعات سے پاک نہیں ہے۔ اُن کے کیریئر پر ایک بڑا دھبہ اس وقت لگا جب برطانیہ میں ’فون ہیکنگ سکینڈل‘ منظرِ عام پر آیا۔ اطلاعات کے مطابق ان کے ادارے ’نیوز آف دی ورلڈ‘ نے قتل ہونے ایک طلبہ کے وائس میل پیغامات ہیکنگ کے ذریعے سُنے۔

گذشتہ برس ستمبر میں روپرٹ مرڈوک نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی میڈیا کمپنیوں میں مرکزی عہدوں سے استعفیٰ دے رہے ہیں اور اس کا کنٹرول اپنے صاحبزادے لیکلن کے حوالے کر رہے ہیں جو بعد میں فاکس اور نیوز کور کے چیئرمین بن گئے۔

America

Marriage

RUPERT MURDOCH

Media magnate Rupert Murdoch