Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشہور نیوز اینکر جنید خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے

نیوز اسٹائل میں اپنے نکاح کی خبر شیئر کی
شائع 03 جون 2024 09:39am

محمد جنید ظفر ایک مشہور نیوز اینکر، صحافی اور میراتھن رنر ہیں۔

محمد جنید ظفر کئی سالوں سے نیوزچینل سے وابستہ ہیں۔ اور اس حوالے سے ایک بہت مشہور شخصیت ہیں۔ نیوزاینکر محمد جنید سامعین کو تازہ ترین خبروں کے ساتھ اپ ڈیٹ کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے متعدد طویل مدتی براہ راست نشریات بھی کی ہیں، جن میں انتخابی ٹرانسمیشن بھی شامل ہیں۔

اداکار فیروز خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے

اس سے قبل اینکر پرسن محمد جنیدکو فروری میں ہونے والے عام انتخابات کے نتائج کیلئے لائیوکوریج پر ان کی صلاحیتوں کی خوب تعریفیں کی گئیں تھیں۔

گذشتہ روز اس مشہور اینکر نے آمنہ سے نکاح کر لیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر محمد جنید نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے شادی کی خبر سے مداحوں کو آگاہ کیا۔

ملائکہ نے ارباز کے بعد ارجن کپور کو بھی دھوکہ دے دیا؟

انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں اینکر محمد جنید نے اپنی منکوحہ کے ہمراہ تصویر جاری کی۔ انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے خبر کے اسٹائل میں لکھا کہ،آج رات 9 بجے میری خبر یہ ہے کہ میرا نکاح ہے۔ الحمدللہ۔ محمد جنید ظفر اور ان کی اہلیہ آمنہ کے اہل خانہ نے اپنے شادی کی تقریب کی چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

اس خبر کے سامنے آتے ہی صحافتی برادری سمیت سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جوڑے کو نکاح کی ڈھیروں مبارکباد موصول ہورہی ہے۔

lifestyle

Pakistani celebrity

news caster