Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

محکمہ موسمیات کی آج سے بارشوں کی پیشگوئی، کن شہروں میں بادل برسیں گے

کراچی میں رواں ہفتے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے
اپ ڈیٹ 04 جون 2024 12:03am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران گرمی کی لہر میں کمی اور منگل سے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔ کراچی میں جھلسا دینے والی گرمی کے بعد اب شہریوں کے لیے محکمہ موسمیات نے اچھی خبر سنا دی ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق 4 سے 7 جون کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، آج رات بالائی اور وسطی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوگا۔

راولپنڈی، اسلام آباد، مری میں 4 سے 6 جون تک بارش کا امکان ہے جب کہ 5 جون سے 7 جون کے دوران کوئٹہ اور زیارت میں بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 6 اور 7 جون کو سکھر، لاڑکانہ اور کشمور میں بارش متوقع ہے۔

خیبرپختونخوامیں 4 جون سے 8 جون کے دوران گرج چمک کے ساتھ برسات متوقع ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں آج سے 8 جون کے دوران بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا

پی ڈی ایم اے کے مطابق کے پی کے بالائی اضلاع میں منگل سے ہفتے تک بارش کا امکان ہے، تمام اضلاع کی انتظامیہ کو صورتحال کے پیش نظرالرٹ جاری کردیا ہے، کسی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔

کراچی کا موسم

کراچی میں جھلسا دینے والی گرمی کے بعد اب شہریوں کے لیے محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں رواں ہفتے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ شہر میں اسوقت مطلع ابر آلود ہے، جبکہ سمندری ہوائیں بھی بحال ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغرب سمت سے 22 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا تھا کہ گرمی کی شدت 35 ڈگری تک محسوس کی گئی، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔ پیش گوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

دوسری جانب سے ائیر کوالٹی انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق شہر کا فضائی معیار بہتر ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 14 نمبر پر آگیا۔

پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پانچویں نمبر پر موجود ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 82 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا ہے۔

karachi

Met Office

Hot Weather