Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیروز خان کی شادی کے بعد علیزا سلطان کو عوامی حمایت مل گئی

بچوں کے ساتھ تفریح کی تصاویر شیئرکردیں
شائع 03 جون 2024 08:57am

فیروز خان ایک پاکستانی سپر اسٹار اور جانے مانے اداکارہیں، جن کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کوہمیشہ عوامی ردعمل کا سامنا رہتا ہے۔

ماضی میں ان کی سابقہ اہلیہ سیدہ علیزہ سلطان سے شادی کے بعد ان کی طلاق، گھریلو تشدد کے الزامات اور ان کے بچوں کی تحویل کی لڑائی کو بہت زیادہ تشہیر کی گئی تھی۔

فیروز خان کے سوشل میڈیا مداحوں نے علیزا سلطان کو آڑے ہاتھوں لیا تھااور انہیں آن لائن بہت نفرت مل رہی تھی۔ سابق جوڑے نے حال ہی میں اپنی قانونی لڑائی طے کی اوراب فیروز خان زندگی میں آگے بڑھ گئے ہیں، کیونکہ انہوں نے دعا کے ساتھ ایک قریبی تقریب میں شادی کرلی ہے۔

فیروز خان کی شادی کی تصاویر سے سوشل میڈیا پر علیزا سلطان کی تصاویر کی بھی بھرمار ہے۔ علیزا اپنے بچوں کو باہر لے گئی اور انہوں نے بہت اچھا وقت گزارا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ گزارے گئے کچھ تفریحی لمحات شیئر کیے۔

انٹرنیٹ اس بار علیزا سلطان کی حمایت کر رہا ہے اور انہیں عوام کی جانب سے مثبت پیغامات مل رہے ہیں۔ صارفین ان کے اپنے بچوں کے ساتھ پیاربھرے تعلق کو سراہ رہے ہیں ۔ دوسری جانب کئی صارفین فیروز خان کو بھی اس حوالے سے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity