Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

چھٹیوں میں اساتذہ کو فلمیں دیکھنے کا حکم، ڈپٹی کمشنر جہلم کی مذمت پر فواد چوہدری برہم

ڈی سی جہلم احمقانہ ہدایت جاری کرنے کے بجائے خود یہ فلمیں دیکھیں، فواد چوہدری
شائع 02 جون 2024 09:55pm

جہلم میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر (ڈی ای او) کی جانب سے مبینہ طور پر اساتذہ کو فلمیں دیکھنے کا حکم دینے پر ڈپٹی کمشنر نے مذمتی پیغام جاری کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فواد چوہدری نے اپنے ”ایکس“ اکاؤنٹ پر ڈپٹی کمشنر جہلم کی جانب سے کئے گئے مذمتی ٹوئٹ کا ایک اسکرین شاٹ پوسٹ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کے اس مبینہ ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ ’میں 2024 کی موسم گرما کی تعطیلات کے دوران اساتذہ کو ہوم ورک تفویض کرنے کی حالیہ ہدایت کی شدید مذمت کرتی ہوں، خاص طور پر ان کے اسائنمنٹس میں فلموں کو شامل کرنا۔ یہ ہدایت گمراہ کن ہے اور ہمارے اساتذہ کے احترام اور وقار کو برقرار رکھنے کے لیے اسے فوری طور پر منسوخ کردیا گیا ہے‘۔

ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ کو دئے گئے حکم نامہ بھی شئیر کیا، جس میں اساتذہ کو بالی ووڈ کی فلمیں تارے زمین پر، ہچکی، بلیک، میں ہوں کلام، سوادیس شامل تھیں۔

زبانی حکم پر پمز اسپتال کی 100 سے زائد نرسیں نوکری سے فارغ، ہاسٹل خالی کرنے کے احکامات

اس کے علاوہ کچھ ہالی ووڈ فلمیں بھی دیکھنے کی ہدایت کی گئی تھی، جن میں اے بیوٹی فل مائنڈ، فورسٹ گمپ، تھیوری آف ایوری تھنگ، پارٹ آف ہیپی نیس، گُڈ ڈایناسور، وال ای، گڈ وِل ہنٹنگ، گریٹ ڈیبیٹرز، اسپرٹ، اَپ اور اسپرٹڈ اوے شامل تھیں۔

آج نیوز آزادانہ طور پر اس ٹوئٹ کی تصدیق نہیں کرسکا۔

مذکورہ ٹوئٹ کو جب ڈپٹی کمشنر جہلم کے ایکس اکاؤنٹ پر تلاش کرنے کی کوشش کی گئی تو اسے وہاں نہ پایا گیا۔

حیدرآباد : سلنڈر دھماکے کے بعد شہر میں ایل پی جی کی فروخت بند ہوگئی

تاہم، فواد چوہدری نے جو ٹوئٹ شئیر کیا اس کے ساتھ انہوں نے لکھا، ’سول سروس کا زوال اس قدر عیاں ہے کہ ڈی سی جہلم احمقانہ ہدایت جاری کرنے کے بجائے خود یہ فلمیں دیکھیں اور خود کو روشن کرنے کے لیے چند کتابیں پڑھیں، جب آپ نوجوان افسران کو انتخابی نتائج میں ہیرا پھیری کے لیے استعمال کرتے ہیں تو ان افسران سے کس معیار کی توقع کی جا سکتی ہے‘۔

ٖFawad chaudhry

DC Jhelum