Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

چاہت فتح علی خان سے ’شکست‘ کے بعد علی ظفر کا طنز

چاہت فتح علی خان نے ایک مہینے میں علی ظفر کو عاجز بنا دیا
اپ ڈیٹ 03 جون 2024 08:12am

پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنی پوسٹ میں ایک صارف کی جانب سے اپنے حالیہ گانے ”بالو بتیاں“ کے یوٹیوب ویوز کا چاہت فتح علی خان ”بدو بدی“ سے موازنہ کیے جانے پر طنزیہ پیغام جاری کیا ہے۔

سوشل میدا صارف نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’علی ظفر اور عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی بالو بتیاں ایک ماہ میں 16 ملین سے زیادہ بازر دیکھی گئیں جب کہ چاہت فتح علی خان کی بدو بدی نے اسی عرصے میں 19 ملین سے زیادہ ویوز کو عبور کیا‘۔

چاہت فتح علی خان نے اپنی کہانی سنا دی

علی ظفر نے صارف کے ٹوئٹ کے جواب میں لکھا کہ ’اعتراف: میں یہ سوچ کر فریب میں مبتلا اور مغرور تھا کہ میرا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ میں عاجز ہو گیا ہوں‘۔

خیال رہے کہ چاہت فتح علی خان کا گانا 2 جون تک 27 ملین ویوز سے تجاوز کر چکا ہے۔

چاہت فتح علی خان ایک سوشل میڈیا سنسنیشن ہیں۔ وہ پاکستان سپر لیگ سیزن آٹھ کے لیے اپنا ترانہ جاری کرنے کے بعد مقبول ہوئے۔

وہ لندن میں مقیم ہیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے گانے شیئر کرتے ہیں۔ وہ عید پر اپنی آنے والی فلم سبق کو ریلیز کرنے والے ہیں۔

گزشتہ سال آج نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ گلوکاری کا ان کا جنون 1982 یا 1983 کا ہے جب انہوں نے شیخوپورہ میں ایک میوزک گروپ جوائن کیا۔

ali zafar

Chahat Fateh Ali Khan