Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی لیڈر شپ فوج کے خلاف لڑ رہی ہے، سربراہ پی ٹی آئی امریکہ کا اعتراف

لیڈرشپ کی برائی سے کوئی فائدہ نہیں پارٹی کو اکٹھا رکھنا ہے، سجاد برکی
اپ ڈیٹ 02 جون 2024 10:46pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امریکہ چیپٹر کے سربراہ سجاد برکی کا کہنا ہے کہ اگر پارٹی میں کمزوریاں ہیں تو ہمیں لیڈرشپ کی مدد کرنی چاہیے، ہمیں یکجہتی کے ساتھ ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، وہ فوج کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

یکم جون کو ’عمران خان پٹیشن ایٹ یورپین پارلیمنٹ‘ کے عنوان سے ٹوئٹر اسپیس میں بات کرتے ہوئے سجاد برکی نے کہا کہ ’اگر پارٹی میں تھوڑی بہت کمزوریاں بھی ہیں تو ان کو نمایاں کرنے کے بجائے آپ ان کو ٹھیک کرنے میں مدد کریں‘۔

پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کی جیل میں طبیعت ناساز

انہوں نے کہا کہ ’اگر آپ ان اسپیسز پر بیٹھ کر ان کی برائیاں کریں گے تو اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، پارٹی کو اکٹھا رکھنا ہے‘۔

سقراط اور عمران خان پر ’نوجوانوں کو گمراہ‘ کرنے کا الزام ہے، عارف علوی

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پی ٹی آئی کی لڈرشپ ’بڑے مشکل حالات میں وہاں (پاکستان میں) میں کھڑی ہے اور ایک فوج کے خلاف لڑ رہی ہے‘۔

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Sajjad Burki