پلاٹ کے سودے کیلئے1 کروڑ 40 لاکھ روپے لے جانیوالا پراپرٹی ڈیلر اغواء
لاپتا پراپرٹی ڈیلر کے بیٹے کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج
راولپنڈی تھانہ ریس کورس کے علاقے ملت آباد سے مبینہ طور پر پراپرٹی ڈیلر کو اغواء کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے لاپتا پراپرٹی ڈیلر کے بیٹے کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پراپرٹی ڈیلر کے اغوا کے واقعہ کا مقدمہ تھانہ ریس کورس میں درج کیا گیا، لاپتا پراپرٹی ڈیلر کے بیٹے عبدالودود کےمطابق میرے والد کو حارث، رفیع، شاہد اور دیگر نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا ہے کیونکہ 29 مئی کی دوپہر یہ لوگ گھر آئے، اور والد کو ساتھ لے گئے تھے۔
مدعی کے مطابق گھر سے جاتے وقت والد 1 کروڑ 40 لاکھ روپے پلاٹ کے سودے کے لئے ساتھ لے گئے تھے۔ والد فرہاد خان 29 مئی کی دوپہر سے تاحال گھر واپس نہیں آئے، اور موبائل بھی بند ہیں۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.