Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی شوبز میں بھونچال، چاہت فتح علی خان کی فلم کا ٹریلر جاری

'دلوں کی جان، چاہت فتح علی خان، آل دا وے فرام لندن'
شائع 02 جون 2024 08:23pm

ملک کے ’مایہ ناز گلوکار‘ چاہت فتح علی خان نے اپنے مداھوں کیلئے ایک زبردست اعلان کیا ہے جس کے بعد پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔

انٹرنیٹ سنسنیشن چاہت فتح علی خان نے اپنی آنے والی فلم ”سبق“ کا ٹریلر جاری کردیا ہے۔

چاہت فتح علی خان نے ”ایکس“ پر اپنی آنے والی فلم کا ٹریلر اس پیغام کے ساتھ شیئر کیا، ’میری پہلی فلم، سبق، عید مبارک کے دن ریلیز ہو رہی ہے، انشاء اللہ۔‘

میرے لیے کم سن لڑکیوں کے 28 رشتے آچکے، چاہت فتح علی خان

فراز احمد کی ہدایت کاری میں بننے والی ”سبق“ ایک مزاحیہ فلم ہوگی جو دوسری شادی اور سوشل میڈیا انفلوئسنرز زندگی پر روشنی ڈالتی ہے۔

ٹریلر میں انہوں نے اپنا مشہور تکیہ کلام ’دلوں کی جان، چاہت فتح علی خان، آل دا وے فرام لندن‘ بھی استعمال کیا۔

چاہت فتح علی خان دسمبر کے شروع میں سیاست میں قدم رکھنے کی کوشش بھی کرچکے ہیں۔

انہوں نے آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑنے کی کوشش کی تھی اور باضابطہ طور پر قومی اسمبلی کی نشست کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرائے تھے۔

ابرار الحق نے وائرل گانے ”بدو بدی“ کا اپنا ورژن جاری کردیا

چاہت فتح علی خان جن کا اصل نام کاشف رانا ہے، انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی ہاتھ میں پکڑ کر اعلان کیا کہ وہ لاہور کے این اے 128 میں امیدواری کے لیے میدان میں ہیں۔

موسیقی اور سیاست کی دنیا میں بھونچال پیدا کرنے سے پہلے، چاہت فتح علی خان پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹر بھی رہ چکے ہیں۔

قائداعظم ٹرافی کے 1983-84 کے سیزن کے دوران، انہوں نے لاہور ٹیم کی نمائندگی کی اور دو فرسٹ کلاس میچ کھیلتے ہوئے تین اننگز میں 16 رنز بنائے۔

Chahat Fateh Ali Khan

Chahat fateh Ali Khan Film