Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کی جیل میں طبیعت ناساز

طبیعت خراب ہونے کے بعد محمود الرشدید اسپتال منتقل
شائع 02 جون 2024 07:56pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب ہوگئی، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

محمودالرشید کو طبعیت ناساز ہونے پر جیل سے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا۔

سرجیکل ایمرجنسی کے ڈاکٹرز نے محمود الرشید کا طبی معائنہ کیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہےکہ محمود الرشید کو اپنڈکس کے درد کی شکایت ہے اور آج اپنڈکس کی سرجری کی جائے گی۔

ڈاکٹرز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ایک سے دو روز تک سروسز اسپتال میں رہیں گے۔

mehmood ur rasheed

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)