Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوٹیوب پر Mr. Beast کے سبسکرائبرز کی تعداد 26 کروڑ 67 لاکھ سے زائد

ٹی سیریز کو پیچھے چھوڑ دیا، مبارک دینے والوں میں ایکس کے مالک ایلون مسک بھی شامل
شائع 02 جون 2024 06:54pm

مسٹر بیسٹ نے سبسکرپشن میں ٹی سیریز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یو ٹیوب پر مسٹر بیسٹ کے سبسکرائبرز کی تعداد 26 کروڑ 67 لاکھ 7 ہزار 995 ہوگئی ہے۔

اس سنگِ میل کو عبور کرنے پر مسٹر بیسٹ نے اپنے ساتھ ساتھ ٹی سیریز کے سبسکرائبرز کی تعداد بھی بیان کی ہے جو 26 کروڑ 67 لاکھ 6 ہزار 387 ہے۔

مسٹر بیسٹ نے یو ٹیوب پر سب سے زیادہ سبسکرپشن کا ریکارڈ قائم کرنے کی اطلاع سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے ذریعے دی۔

مسٹر بیسٹ کو یہ کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد دینے والوں میں ایکس کے مالک ایلون مسک بھی شامل ہیں۔

Mr Beast

YOUTUBE SUBSCRIPTION RECORD

T SERIES FALLS BEGHIND