Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں انجینئر،ڈاکٹراور فوڈ پانڈا کے رائیڈر تک محفوظ نہیں، علی خورشیدی

وفاق اور سندھ حکومت سے مطالبہ ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی
شائع 02 جون 2024 06:27pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا ہے کہ کراچی میں انجینئر، ڈاکٹراور فوڈ پانڈا کے رائیڈر تک محفوظ نہیں ہیں۔ وفاق اور سندھ حکومت سے مطالبہ ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں علی خورشیدی نے کہا کہ ایک دہائی سے زیادہ عرصہ گزر گیا، شہر قائد میں امن و امان کی صورتحال جوں کی توں ہے، وزیر اعلیٰ سندھ جاتے ہیں ادھر ادھر ہو کر نکل جاتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ شہر میں دن دیہاڑے شہریوں کو لوٹا جاتا ہے، ساٹھ سے زائد اموات ہو چکی ہیں، ماؤں کے لال اس شہر میں چھینے جا رہے ہیں، یہ شہر موئن جودڑو کا منظر پیش کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈکیتی کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے گولڈ میڈلسٹ مکینیکل انجینئر ارتضیٰ جاں بحق ہوگیا تھا۔

ہفتے کو پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کی تھی۔ جس میں دیکھا گیا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے پہلے نوجوان کو چلتی موٹر سائیکل سے روکا، اور لوٹ مار کے بعد گولی مار دی، ڈکیت فرار ہوتے ہوئے شہری کی موٹر سائیکل بھی لے گئے تھے۔

karachi

Karachi Police

Karachi Street Crimes