Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

زبانی حکم پر پمز اسپتال کی 100 سے زائد نرسیں نوکری سے فارغ، ہاسٹل خالی کرنے کے احکامات

اسپتال میں بغیر تجربہ کار اسٹاف کو بھرتی کرنے کی تیاری جاری ہے، متاثرہ نرسوں کا انکشاف
شائع 02 جون 2024 06:13pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

اسلام اباد کے پمز اسپتال کے سو سے زائد نرسنگ اسٹاف کو زبانی حکم پر نوکری سے فارغ کردیا گیا، نرسز کو ہاسٹل خالی کرنے کے نوٹس بھی ملنے لگ گئے ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کے اس اقدام پر نرسنگ اسٹاف سراپا احتجاج ہے، اسٹاف کا کہنا ہے کہ 4 ماہ سے زائد عرصے سے بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں، بغیر نوٹیفکیشن کے نوکری سے برخاست کیا گیا اور اب ہاسٹل خالی کرنے کے نوٹس بھی ملنے لگ گئے ہیں۔

نرسنگ اسٹاف کا کہنا ہے کہ اسپتال میں بغیر تجربہ کار اسٹاف کو بھرتی کرنے کی تیاری جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں تجربہ کار اسٹاف کے بجائے ٹرینرز سے کام لیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں اسٹاف کو 2 سال کے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا تھا، انھیں پی ڈی ایم دور حکومت میں توسیع دی گئی تھی جو کنٹریکٹ دسمبر 2023 میں ختم ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

خیبرپختونخوا کے اسپتال میں لاوارث مریض کے ساتھ انسانیت سوز سلوک، دم توڑ گیا

فیصل آباد:چلڈرن اسپتال میں ڈاکٹرز کی مُبینہ غفلت سے بچہ جاں بحق، لواحقین کی خسرہ وارڈ میں توڑ پھوڑ

نرسنگ اسٹاف کا کہنا ہے کہ ہماری مشکلات بڑھ گئی ہیں، اعلیٰ حکام معاملے کا فوری طور پر نوٹس لیں۔

اسلام آباد

hospital

Health Department