Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

لوک سبھا الیکشن، بی جے پی 361 تا 401 نشستیں لے سکتی ہے، ماہرین

اروناچل پردیش کی اسمبلی میں 60 میں 46 نشستیں لے کر بی جے پی وہاں بھی حکومت بنانے کے لیے تیار
شائع 02 جون 2024 05:55pm

بھارت میں عام انتخابات کے نتائج مرتب کیے جارہے ہیں۔ ایگزٹ پولز کی بنیاد پر ماہرین اندازے لگارہے ہیں کہ کون سی جماعت یا اتحاد کس قدر نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے گا۔

ماہرین کا اندازہ ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت میں قائم سیاسی اتحاد این ڈی اے لوک سبھا کی 543 میں سے 361 تا 401 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔

کانگریس کی قیادت میں قائم سیاسی اتحاد ’انڈیا‘ کے بارے میں ماہرین کا اندازہ ہے کہ وہ 131 تا 166 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے گا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی نے اروناچل پردیش میں بھی میدان مار لیا۔ اب وہاں بی جے پی کی حکومت قائم ہوگی۔ بی جے پی کو ریاستی اسمبلی کی 60 میں سے 46 نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔

Arunachal Pradesh

LOK SABHA ELECTION

BJP FAVOURITE

NDA TO GRAB MAJORITY