Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

’پاکستانی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ جیتی تو۔۔۔‘، سعودی سفیر نے بڑا اعلان کردیا

سعودی سفیر کا قومی کرکٹ ٹیم کیلئے خصوصی ویڈیو پیغام
شائع 02 جون 2024 05:18pm

پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے اعلان کیا ہے کہ اگر پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ جیت جاتا ہے تو قومی کرکٹ ٹیم اگلے سال حج پر شاہی مہمان بنے گی۔

سعودی سفیر نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے حوالے سے پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم اگلے سال حج پر شاہی مہمان ہوگی۔

سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے اپنے بھائیوں کے لیے میرا پیغام ہے کہ انشاء اللہ آپ یہ ٹورنامنٹ جیتیں گے اور پاکستانی عوام یقیناً ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کی کامیابی پر خوشی کا جشن منائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے بھی دعا گو ہوں۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز 6 جون کو ڈیلس میں میزبان ٹیم امریکہ کے خلاف میچ سے کرے گی، اس کے بعد 9، 11 اور 16 جون کو بالترتیب بھارت، کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف میچز کھیلے گی۔

گروپ اسٹیج کے بعد گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں سپر 8 مرحلے کے لیے ویسٹ انڈیز جائیں گی۔

Pakistan Cricket Team

Saudi Ambassador

ICC T20 World Cup