Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم 4 جون کو دورہ چین کیلئے روانہ ہونگے، مصروفیات سامنے آگئیں

شہباز شریف دورہ چین کے پہلے مرحلے میں اقتصادی پاورہاؤس کا درجہ رکھنے والے شہر پہنچیں گے
شائع 02 جون 2024 05:13pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

**وزیراعظم شہباز شریف 4 جون کو چین کے دورہ پر روانہ ہوں گے، یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔ شہباز شریف دورہ چین کے پہلے مرحلے میں چین کے شہر شینزن پہنچیں گے۔ **

واضح رہے کہ چینی شہر شینزن کو اقتصادی پاورہاؤس کی حیثیت حاصل ہے۔ 2023 میں شینزن کی جی ڈی پی گروتھ 6 فیصد سے زیادہ رہی، یہ متاثر کن نمو پاکستانی کمپنیوں کے لئے بے پناہ مواقع پیش کرتے ہوئے فروغ پذیر کاروباری ماحول کی نشاندہی کرتی ہے۔

دورے کے دوران معروف ٹیک کمپنیوں تک رسائی ملے گی، وزیراعظم چین میں بڑے پیمانے پر کاروباری شراکت داری کے خواہاں ہیں، چینی کمپنیوں سے مختلف شعبوں میں نمایاں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کا موقع ملے گا۔

مجموعی طور پر، وزیراعظم کا شینزن کا دورہ پاکستان کے لئے منفرد نوعیت کا حامل ہو گا، جو حکومتی عہدیداروں بالخصو ص چینی صدر کے ساتھ ملاقات کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کو بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے پرامن اور قابل عمل ماحول مہیا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں :

پاک چین تعاون کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، چینی وزارت خارجہ

چین نے بشام حملے پر پاکستانی تحقیقاتی رپورٹ کی تائید کردی

بشام حملے پر افغانستان کا مؤقف پھر تبدیل، چین سے تعلقات خراب ہونے کا الزام پاکستان کے سر

پاکستان کی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور مہارت تک رسائی حاصل ہونے کے ساتھ پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہوگا۔ دونوں ممالک میں کاروباری شراکت داریوں سے طویل مدتی فوائد حاصل ہوں گے۔

china

China Pakistan Economic Corridor

PM Shehbaz Sharif