وزیر اعلیٰ بلوچستان کا آکسفورڈ یونی ورسٹی میں پاکستانی طلباء کے لیے اسکالرشپ کا اعلان
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نے لندن میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں بلوچ طلباء کے لئے نئی گریجویٹ اسکالرشپ کا اعلان کردیا یہ اعلان انہوں نے آکسفورڈ انڈومنٹ فنڈ پروگرام میں کیا ہے۔
لندن میں وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے علاوہ عشائیہ میں سابق نگراں وزیراعظم اور سینیٹر انوار الحق کاکڑ، ملالہ یوسفزئی سمیت 150 کے قریب معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
پروفیسر کمال منیر (پرو وائس چانسلر کیمبرج یونیورسٹی)، سینئر ماہرین تعلیم اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے منتظمین اور برطانیہ میں مقیم ممتاز پاکستانیوں نے شرکت کی جمہوریت کے استحکام اور سماجی ترقی کے لیے اعلیٰ تعلیم کا کردار اہم ترین ہے۔
بلوچستان سے مستقبل کے لیڈروں کی تربیت کے لیے یہ اسکالرشپ سنگ میل ثابت ہوگا یہ اقدام نہ صرف تعلیمی تفاوت کو دور کرے گا بلکہ اعلی تعلیم کی ترویج میں اضافہ بھی کریگا۔
بلوچستان کی مقامی ضروریات اور عالمی تعلیمی معیار کے درمیان ربط قائم ہوگا یہ صرف مالی امداد نہیں بلکہ بلوچستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا ذریعہ ہے۔
اسکالرشپ کو عملی جامہ پہنانے میں او پی پی اور تمام شراکت داروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
Comments are closed on this story.