Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

رقص کے دوران شخص ہلاک، تماشائی تالیاں بجاتے رہے

ویڈیو میں 73 سالہ شخص کو رقص کرتے دیکھا گیا جس کے بعد اچانک زمین پر گر گیا
شائع 02 جون 2024 02:57pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ ویڈیو اسکرین گریب
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ ویڈیو اسکرین گریب

بھارت میں رقص کے دوران انسانوں کی موت آنے کے واقعات سے متعلق خبریں تو بہت ہیں جن میں شائقین فورا ہی بھانپ جاتے ہیں کہ حالت نارمل نہیں ہے۔

لیکن حال ہی میں بھارت میں ایک شخص کی رقص کے دوران موت واقع ہوئی ہے، تاہم شائقین تالیاں بجاتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور میں واقعہ پیش آیا ہے، جہاں بلبیر سنگھ چھابڑا نامی شخص قومی نغمے پر رقص پیش کر رہا تھا اور ہاتھ میں بھارتی پرچم بھی تھامے ہوئے تھا۔

73 سالہ بلبیر مقامی تقریب کے دوران بھارتی فوج کا یونیفارم زیب تن کیے ہوئے تھا، کہ اسی دوران بلبیر اچانک زمین پر لیٹ گیا، اور شائقین کو گمان ہوا کہ بلبیر رقص کے دوران ہی لیٹنے کی اداکاری کر رہا ہے۔

قبروں کی سجاوٹ کرنے والی خاتون نے اشتہار دے ڈالا

بھارتی میڈیا کے مطابق بلبیر سنگھ یوگا کلاس کے دوران پھرتیلے پن کا مظاہرہ کر رہا تھا، تاہم دل کا دورہ پڑنے کے باعث اچانک زمین پر لیٹ گیا اور موقع پر ہی موت کا شکار ہو گیا۔

مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہان چھابرا کو سی پی آر دیا گیا تاہم ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔

بلبیر سنگھ چھابڑا اندور شہر میں وزن کم کرنے اور یوگا کی کلاسز لیتے تھے، جبکہ کلاس شروع کرنے سے قبل کو قومی نغمے پر لہو گرمانا چاہتے تھے۔

دوسری جانب بلبیر سنگھ چھابڑا کی فیملی نے ان کی آنکھیں، جلد، اور دیگر اعضاء کو آخری رسومات ادا کرنے سے قبل عطیہ کر دیے ہیں۔

india

death

Viral Video

Heart Attack

Yoga