Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

کیا آپ کو معلوم ہے جون کو جون کیوں کہا جاتا ہے؟

جون کے مہینے میں گرمی کی دلچسپ وجہ
اپ ڈیٹ 03 جون 2024 11:18am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

پاکستان سمیت بھارت اور بنگلادیش میں مئی کے بعد اب جون میں بھی شدید گرمی جاری ہے، جہاں ہیٹ ویو سے بھارت میں شہریوں کی ہلاکتیں بھی 100 تک پہنچ گئی ہیں۔

تاہم رواں ماہ جون کا مہینہ اپنے نام کی بدولت دلچسپی حاصل کر لیتا ہے۔

تاہم یہ مہینہ اپنے اندر ایک تاریخ رکھتا ہے، دراصل جون نام رومن وقت سے لیا گیا ہے، رومن کیلنڈر میں جون چوتھے مہینے کو کہا جاتا ہے، جو کہ دیوی جونو کا نام ہے۔

دیوی جونو، رومن خداؤں کی ملکہ ہے، جسے مقامی طور پر شادیوں کی حفاظت اور خواتین کی صحت سے متعلق یاد کیا جاتا ہے۔

جون اور گرم موسم کو زمین کے مقام سے منسلک کیا جاتا ہے، جون کے مہینے میں زمین کا آدھا حصہ سورج کی تیز شعاؤں کا سامنا کرتا ہے۔

جس سے کے باعث سال کا سے لمبا اور چھوٹا دن بھی سامنے آتا ہے۔

یہ صورتحال اس لیے ہوتی ہے کیونکہ زمین کا محور سورج کی جانب جھک جاتا ہے، جس کے باعث سورج کی شعائیں زمین پر سیدھا اثر انداز ہوتی ہیں، جس کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا ہے۔

Earth

sun

temperature

june