Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

راجن پور میں خونی تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی

چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تاجر جاں بحق
اپ ڈیٹ 02 جون 2024 11:36pm

پنجاب کے شہر راجن پور کے تھانہ ہڑند کی حدود میں زمین کے تنازع پر رند براردی میں خونی تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ راجن پور کے پہاڑی علاقے پچادھ کے تھانہ ہڑند کی حدود میں بستی لشاری میں پیش آیا جہاں رند برادری کے افراد کے درمیان زمین کے تنازع پر مسلح تصادم کے نتیجے میں گولیاں چل گئیں، واقعے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ گولیاں لگنے سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال جام پور منتقل کر دیا گیا، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری اسپتال تعینات کر دی گئی۔

ڈی پی او دوست محمد نے نوٹس لینتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تاجر جاں بحق

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے شہر چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تاجر جاں بحق ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں :

رائیونڈ سٹی : پولیس کو اشتہاری مجرم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مہنگا پڑ گیا

پنجاب، 24 گھنٹوں میں 1229 ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق، 1284 زخمی

چارسدہ کے شبقدر بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے تاجر کی شناخت 22 سالہ ذیشان کے نام سے ہوئی ہے۔

لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال شبقدر منتقل کر دیا گیا جبکہ وقوعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تاہم فائرنگ کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہو سکی۔

firing

charsadda

rajan pur

law and order situation