Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے امریکی حریف کو ناک آؤٹ کردیا

ریاض کے اسپورٹس ارینا میں کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ حمزہ شیراز 20 فتوحات کے ساتھ تاحال ناقابلِ شکست ہیں
شائع 02 جون 2024 12:33pm

کھیلوں کے حوالے سے قوم کے لیے سعودی عرب سے اچھی خبر آئی ہے۔ سعودی دارالحکومت ریاض کے اسپورٹس ارینا میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز نے امریکی باکسر آسٹن ایمو ولیمز کو گیارہویں راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا۔

ورلڈ باکسنگ کونسل کے تحت مڈل ویٹ کیٹیگری کا یہ مقابلہ کانٹے کا تھا۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے غیر معمولی مزاحمت کا مظاہرہ کیا اور حریف کو مکمل طور پر حاوی نہیں ہونے دیا۔ آسٹن ایمو ولیمز کو بھی فیورٹ قرار دیا جارہا تھا مگر حمزہ شیراز نے اُسے کسی بھی مرحلے پر تابر توڑ حملے کرنے کا موقع نہیں دیا۔

امریکی باکسر کے ناک آؤٹ ہوتے ہی ریاض اسپورٹس ارینا اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ حمزہ شیراز نے اب تک 20 مقابلے جیتے ہیں اور کوئی نہیں ہارا۔ آسٹن ولیمز بھی 16 فتوحات اور ایک شکست کے ساتھ رنگ میں اترا تھا۔ یہ سمجھا جارہا تھا کہ شاید اب حمزہ شریف ناقابلِ شکست نہ رہیں مگر اُنہوں نے تگڑے حریف کے خلاف شاندار قوتِ مزاحمت کا مظاہرہ کرکے ماہرین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

HAMZA SHEERAZ

US BOXER KNOCKED OUT

RIAZ SPORTS ARENA

MIDDLE WEIGHT SPHERE