بدھ کو دہلی کا درجہ حرارت 3 سینٹی گریڈ زیادہ بتایا گیا، حکومت کا اعتراف
بھارت کی ریاست دہلی میں ملک کے سب سے بلند درجہ حرارت کے حوالے سے پیمائش غلط ثابت ہوئی۔ چار دن قبل دہلی کے علاقے منگیش پور میں درجہ حرارت 52.9 تک جانے سے اعلان کیا گیا تھا۔
ہفتے کو نئی دہلی میں سرکاری طور پر بتایا گیا ہے کہ پیمائش میں غلطی ہوئی اور اصل سے 3 درجے زیادہ درجہ حرارت بتایا گیا۔
ماہرین کی ایک ٹیم نے اس معاملے کا جائزہ لے کر درست درجہ حرارت کو ریکارڈ کا حصہ بنادیا۔
بھارت کے محکمہ موسمیات نے بدھ کی ریڈنگ کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ دہلی کے مختلف مقامات پر درجہ حرارت کی پیمائش کے لیے قائم مراکز میں غلطیاں ہوئی ہیں۔
ارضیات کے وزیر کرن راجیجو نے بتایا کہ محکمہ موسمیات کے اسٹیشنز کی مشینری کا جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا کہ چند ایک معاملات میں تکنیکی غلط ہی ہے۔ کم از کم 3 سینٹی گریڈ کی غلطی پائی گئی۔
انہوں نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ بھی اپ لوڈ کی ہے تاہم انہوں نے دہلی کا بدھ کا بالکل درست درجہ حرارت نہیں بتایا۔
Comments are closed on this story.