Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: 2 ماہ قبل دلہا بننے والا نوجوان ڈکیتوں کی فائرنگ سے جاں بحق

شہر قائد میں ڈکیتی کی وارداتیں ایک بار پھر بڑھنے لگیں
شائع 02 جون 2024 11:52am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

کراچی میں ڈکیتی کی ایک اور واردات نے شہری کی جان لے لی ہے، ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا ہے، مختلف ڈکیتی واردات میں ایک ڈکیت ہلاک۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈکیتی مزاحمت پر 27 سالہ مکینیکل انجیئنراور گولڈ میڈلسٹ قتل کر دیا گیا ہے۔

مقتول اتقا نے موٹر سائیکل لٹیروں کے حوالے کردی تاہم اتقا خود گاڑی کے پیچھے چھپ گیا تھا۔ اس کے باوجود ڈکیتوں کی جانب سے نوجوان کو گولی مار دی گئی۔

مقتول اتقال کی دو سال پہلے شادی ہوئی تھی۔ اتقا کی نمازجنازہ آج بعد نمازعصرادا کی جائے گی۔

دوسری جانب گلش اقبال پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل نارتھ ناظم آباد فائیواسٹار کے قریب خاتون سے لوٹ مار کی گئی ہے۔

موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پرس چھین لیا ہے، جبکہ ملزم نے خاتون سے دست درازی بھی کی۔ موٹر سائیکل سوار ملزمان خاتون سے اسلحہ کے زور پر پرس چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم نے مزاحمت کیے جانے پر خاتون سے دست درازی بھی کی، خاتون نے بھاگنے کی بھی کوشش کی، لیکن ملزم نے پرس چھین لیا۔ پولیس کے مطابق سی نے بھی واردات کامقدمہ درج نہیں کرایا ہے۔

ادھر اورنگی ٹاؤن میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ڈکیتی کا ملزم شہریوں کے تشدد سے دم توڑ گیا ہے۔

ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور چھینا گیا سامان برآمد کیا گیا ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے

karachi

Sindh Police

robbers killed

Dacoits