Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عید الاضحٰی پر کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ اہم خبر آگئی

عید الاضحی پر عوام زیادہ سے زیادہ کتنی چھٹیاں انجوائے کر سکیں گے؟
شائع 02 جون 2024 11:27am

عید الاضحیٰ کی آمد میں 2 ہفتے سے زیادہ کا وقت باقی ہے لیکن سرکاری ملازمین کی نظریں تعطیلات کے نوٹیفکیشن پر مرکوز ہیں۔

عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں نے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، ایسے میں سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر آئی ہے کہ اس بار بڑی عید پر ان کو بڑی چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔

وفاقی اور پنجاب حکومت کی جانب سے اس بار عید الاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں دی جائیں گی، اس حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

ممکنہ تعطیلات کی تعداد

اس بار عید الاضحیٰ پر پانچ چھٹیاں دی جانے کا امکان ہے جبکہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق عید الاضحیٰ 17 جون (پیر) کو ہونے کا امکان ہے تاہم حتمی تاریخ کا فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

محکمہ موسمیات نے عیدالاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان کردیا

تعطیلات کا شیڈول

عید کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان ابھی باقی ہے لیکن ممکنہ شیڈول کے مطابق 17 سے 19 جون تک عید کی سرکاری تعطیلات ہو سکتی ہیں تکنیکی طور پر چھٹیاں 15 جون (ہفتہ) سے شروع ہوں گی کیونکہ زیادہ تر سرکاری دفاتر ہفتہ اور اتوار کو بند رہتے ہیں، اس طرح، سرکاری ملازمین کو لگاتار پانچ دن کی چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔

متبادل تاریخ اور نظر ثانی

اگر چاند کی رویت کے حساب سے عید قرباں 18 جون کو آتی ہے تو حکومت تعطیلات کے شیڈول پر نظر ثانی کر سکتی ہے اور نیا اعلان کر سکتی ہے۔ اس حوالے سے حتمی اعلان حکومت کی جانب سے جلد کیا جائے گا۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر سرکاری ملازمین کو ممکنہ طور پر پانچ دن کی چھٹیاں مل سکتی ہیں، جو 15 جون سے شروع ہو کر 19 جون تک جاری رہیں گی تاہم حتمی فیصلہ اور اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔

عرب ممالک میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

سرکاری ملازمین تعطیلات کے نوٹیفکیشن کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنے عید کے منصوبے بنا سکیں۔

eid holidays

eid ul adha

Eid Ul Adha 2024

Eid ul Adha Date

Eid ul Adha Holidays