Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیروز خان کی اہلیہ کی شادی کے جوڑے کی قیمت صرف چند ہزار

سوشل میڈیا صارفین ہکا بکا رہ گئے
اپ ڈیٹ 02 جون 2024 08:57am

پاکستانی اداکار فیروز خان کی اہلیہ کی شادی پر پہنے گئے عروسی جوڑے کی تفصیلات سن کر سوشل میڈیا صارفین ہکا بکا رہ گئے۔

فیروز خان کی خاموشی اور سادگی سے دوسری شادی کرنا تو حیران کن تھا ہی لیکن سوشل میڈیا پر عروسی جوڑے کی قیمت سے صارفین دنگ رہ گئے ہیں۔

شادی کے دن فیروز خان نے سفید شلوار کیساتھ کام والے کریم کرتے کا انتخاب کیا جبکہ دوسری جانب انکی دلہنیا نیٹ فیبرک سے تیار کردہ کورل پنک حسین پشواس میں ملبوس نظر آئیں۔

ماتھے پر ٹیکا اور جھومر کے ساتھ میچنگ بندے اور گلے میں ہار پہنی دلہنیا نے اپنی دن کو مزید یاد گار بنانے کیلئے حسین میک اپ اور ہاتھوں پر مہندی بھی لگائی ہوئی تھی۔

فیروز خان کی اہلیہ کا یہ حسین لباس ’افروزہ آفیشل‘ کا شاہکار ہے۔جو انکی ویب سائٹ پر بآسانی دیکھا جاسکتا ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق اس آرٹیکل کی قیمت صرف اور صرف 18 ہزار 500 روپے بتائی جارہی ہے۔ یہ جوڑا بنا سلا 18ہزار 500 روپے میں دستیاب ہے جب کہ اگر کوئی اسے اپنی مرضی کے مطابق سلوانا چاہے تو اس جوڑے کی قیمت 30 ہزار 500 روپے وصول کی جاتی ہے۔

Lollywood

Wedding ceremony

Pakistani Actors