Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسیحی خاتون کی بریگیڈیئر کے رینک پر ترقی : وزیر اعظم کی خصوصی مبارک باد

میری رابرٹس نے ثابت کیا کہ پاکستانی خواتین مردوں سے پیچھے نہیں ہیں، وزیر اعظم
اپ ڈیٹ 02 جون 2024 10:06am

وزیرِاعظم شہباز شریف نے پاکستان کی مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی ہیلن میری رابرٹس کو آرمی میڈیکل کور میں بریگیڈیئر کے رینک پر ترقی پانے پر خصوصی مبارک باد دی۔

شہباز شریف نے کہا کہ بریگیڈیئر ہیلن میری رابرٹس پاکستانی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون برگیڈئیر ہیں، جنھیں مجھ سمیت پوری قوم انہیں مبارکباد پیش کرتی ہے۔

وزیرِاعظم آفس کے بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ بریگیڈیئر ہیلن میری رابرٹس نے اپنی محنت سے یہ ثابت کیا کہ پاکستانی خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں ہیں ۔

وزیراعظم نے کہاکہ بریگیڈیئر ہیلن میری رابرٹس کی محنت، لگن اور انسانیت کیلئے خدمت کا جذبہ نسل نو کی خواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔

pakistan army

PM Shehbaz Sharif

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)