Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکار فیروز خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے

میری زندگی میں خوش آمدید، فیروز خان کا اپنی اہلیہ کے نام خوبصورت پیغام
شائع 01 جون 2024 11:36pm

دعا نامی لڑکی سے شادی کرنے والے اداکار فیروز خان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگیں۔

پاکستانی اداکار فیروز خان کی جانب سے اپنی دوسری شادی پر نئی نویلی دلہنیا کو خوبصورت پیغام دے کر مداحوں کو حیران کر دیا۔

اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنی نئی دلہنیا کے ساتھ تصاویر پوسٹ کیں۔

وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی کے موقع پر فیروز خان نے کریمی رنگ کے کرتا شلوار میں نظر آرہے ہیں جبکہ ان کی دلہن نے لال رنگ کا عروسی جوڑی پہن رکھا ہے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فیروز خان نے اپنی اہلیہ دعا کے نام خوبصورت پیغام لکھا کہ’میری زندگی میں خوش آمدید،خوبصورت’۔

شادی کی پوسٹ پر فیروز خان کی بہن اداکارہ حمائمہ ملک نے بھی کمنٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’میں نے بھی ایک جوڑی دیکھی جو جنت میں بنائی گئی ہے، ماشااللہ۔‘

اداکار کی شادی کی تصاویر تیزی سے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔