Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

روس کا میزائل اور ڈرونز سے یوکرینی توانائی تنصیات پر حملہ، بنیادی ڈھانچہ تباہ

مارچ سے لے کر اب تک یہ شہری توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف چھٹا بڑاحملہ تھا، یوکرینی حکام
شائع 01 جون 2024 11:19pm

روس کے میزائل اور ڈرونز حملوں میں یوکرین کے پانچ خطوں میں توانائی کے بنیاد ڈھانچے تباہ ہوگئے۔

یوکرینی حکام نے روسی حملوں میں ہونے والے نقصان کی تصدیق کی ہے۔ یوکرین کے قومی گرڈ آپریٹر یوکرینرگو نے کہا کہ حملے مشرقی ڈونیٹسک، جنوب مشرقی زاپوریزیا اور دنیپروپیٹروسک علاقوں کے ساتھ ساتھ ملک کے مرکز اور مغرب میں بالترتیب کیرووہراد اور ایوانو فرینکیوسک کے علاقے میں تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آج صبح روسیوں نے یوکرین کی توانائی کی تنصیبات پر ایک اور حملہ کیا۔ مارچ سے لے کر اب تک یہ شہری توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف چھٹا بڑاحملہ تھا۔

فضائیہ کے کمانڈر نے بتایا کہ یوکرین کے فضائی دفاع نے 53 میں سے 35 روسی میزائل اور 47 میں سے 46 روسی ڈرون کو مار گرایا۔