Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں انسداد منشیات آپریشن، 380 کلو منشیات ضبط

ضبط کی جانے والی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت ہزاروں ڈالرز ہے، ترجمان پاک بحریہ
شائع 01 جون 2024 11:14pm
—فوٹو: پاک بحریہ
—فوٹو: پاک بحریہ

پاک بحریہ کے جہاز یرموک نے شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن کے دوران 380 کلو نہایت قیمتی منشیات ضبط کرلی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ضبط کی جانے والی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت ہزاروں ڈالرز ہے، منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے بحری جنگی جہاز سمندر میں منشیات اسمگلنگ، بحری قزاقی اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوشاں ہے۔