Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا 4 ہزار مستحق خواتین کی اجتماعی شادی کا حکم

پروگرام کے تحت جہیز فنڈ سے فی خاتون 2 لاکھ دیئے جائیں گے
شائع 01 جون 2024 11:10pm

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مستحق خواتین کی شادہیوں کے حوالے سے بڑ ا اعلان کر دیا ،۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے 4 ہزار مستحق خواتین کی اجتماعی شادی کا حکم دے دیا ۔انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت پروگرام کے تحت جہیز فنڈ سے فی خاتون 2 لاکھ دیئے جائیں گے ۔

وزیراعلیٰ کے پی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام اضلاع سے مستحق خواتین کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے اور ہر ضلع کی آبادی کے تناسب سے کوٹہ فراہم کیا جائے تاکہ اجتماعی شادی کے فیصلے پر شفاف طریقے سے عمل درآمد ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ “ہمارے پاس ایک موثر جانچ پڑتال کا طریقہ کار ہونا ضروری ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ اس پروگرام کے لیے صرف مستحق لڑکیوں کا انتخاب کیا جائے گا ۔

اجلاس میں ایم این اے ڈاکٹر امجد علی خان، سیکرٹری سماجی بہبود نذر حسین شاہ، وزیراعلیٰ کے سپیشل سیکرٹریز وقار علی خان، مسعود یونس اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Ali Ameen gandapur

KPK Government

Wedding ceremony