Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سجل علی کس سے شادی کرنے جا رہی ہیں ؟ اداکارہ نے بتا دیا

سجل علی کا شادی سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کا شادی سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

خیال رہے سجل علی سال 2020 میں اداکار احد رضا میر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں تھیں جبکہ دونوں کے درمیان طلاق سال 2022 میں ہوگئی تھی۔

اداکارہ اپنی طلاق کے بعد بہت کم شادی کے موضوع پر بات کرتی نظر آتی ہیں مگر اس بار شادی سے متعلق سوال پر انہوں نے تفصیل سے بات کی۔

حال ہی میں تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی سجل علی نے شادی سے متعلق گہری بات کرتے ہوئے مداحوں کی خاص توجہ حاصل کی۔

اداکارہ نےحال ہی میں فوچیا میگزین کو انٹرویو میں کہا کہ شادی کے بارے میں معاشرے میں غلط تصورات پائے جاتے ہیں۔ لڑکی سے کہا جاتا ہے کہ وہ جتنا پڑھ لکھ لے شادی تو اسے ضرور کرنی ہے۔

اداکارہ کے مطابق لڑکیوں کو کہا اور سکھایا جاتاہے کہ چاہے وہ کچھ بھی کرلیں لیکن آخر میں ان کی شادی ہی ہونی ہے جو کہ سچ بات بھی ہے۔

سجل علی کا کہنا تھا کہ شادی ایک خوبصورت رشتہ اور خیال ہے لیکن یہ سب کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہاں شادی کے لیے صحیح شخص کا مطلب صرف خاتون کا خیال رکھنے والا شخص نہیں بلکہ دونوں افراد کا خیال رکھنے والا شخص ہے، اس لیے ہر کسی کو بہتر شخص ملنے پر شادی کرلینی چاہیے۔

Lollywood

Pakistani Actors